نئی دہلی،23دسمبر(آئی این ایس انڈیا)ریپبلک ٹی وی کے مالک ارنب گوسوامی کو برطانیہ کے براڈکاسٹنگ ریگولیٹر نے 20000 پاؤنڈ جرمانہ لگایا ہے۔یہ جرمانہ ان کے برطانیہ کے ہندی نیوز چینل ریپبلک بھارت پرلگایاگیاہے۔
ان پر الزام ہے کہ ان کے چینل نے پاکستانیوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے مواد کو دکھایا۔آف کام نے ریپبلک انڈیا لائسنس رکھنے والی ورلڈ ویو میڈیا نیٹ ورک لمیٹڈ پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
ورلڈ ویو میڈیا نے برطانیہ میں ہندی بولنے والے برادری کی نمائندگی کرتا ہے۔ جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ آف کام نے چینل کے لئے رہنما اصول بھی جاری کیا ہے۔ اس کے تحت چینل کو’آف کام‘ کی فائنڈنگ کو چلانا ہوگا۔
اس کے علاوہ چینل پر کسی بھی پروگرام کونہ دہرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہ جرمانہ 6 ستمبر 2019 کو گوسوامی کے ذریعہ پیش کردہ یومیہ پروگرام’پوچھتاہے بھارت‘براڈکاسٹنگ کے ایک حصے کولے کرلگایا گیا ہے۔
اس میں پاکستانی عوام پر مسلسل اور بار بار حملہ بولا گیا۔ایک اور ٹیلی کاسٹ میں 22 جولائی 2019 کو گوسوامی، تین ہندوستانی اور تین پاکستانی مہمانوں کے مابین بحث مباحثہ ہوا جس میں چندریان 2 بھیجنے کی کوشش سے متعلق ایک بحث ہوئی۔ آف کام کا کہنا ہے کہ اس مباحثے میں پاکستان کا موازنہ ہندوستان کی خلائی تحقیق اور تکنیکی ترقی سے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان پر بھی الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کی مبینہ سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔
ہندوستان کے آرٹیکل 370 کولے کر ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں اضافے کے پس منظر پر بھی مباحثہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوسوامی اور کچھ مہمانوں نے بتایا کہ تمام پاکستانی دہشت گرد ہیں۔ چینل کے مشاورتی ایڈیٹر گروور آریا نے کہاکہ ان کے سائنسدان، ڈاکٹر، ان کے لیڈر، سیاستداں سب دہشت گرد ہیں، حتی کہ اس کے کھلاڑی بھی، یہ پوری قوم دہشت گرد ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کسی کو بچایا گیا ہے۔ آپ دہشت گرد یونٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ایک مہمان پریم شکلا نے پاکستانی سائنس دانوں کو ’چور‘ قرار دیا اور گوسوامی نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سائنسداں بناتے ہیں، آپ دہشت گرد بناتے ہیں۔